مردوں کے شہر نے زندوں کو پناہ دی! نئی دہلی میں پاکستانی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا تہذیب، انسانیت اور موسمیاتی تبدیلی پر فکر انگیز خطاب؛ موہنجو داڑو کی مثال نے سب کی توجہ حاصل کرلی


فلسطینی دیہات پر اسرائیلی آبادکاروں کے حملے یہودی دہشت گردی ہیں، گادی آئزن کوٹ
تل ابیب، 24 نومبر: اسرائیل کے اپوزیشن رہنما اور وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار گادی آئزن کوٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی دیہات پر اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں ’’ہر لحاظ سے یہودی دہشت گردی‘‘ قرار دیا ہے۔
22 نومبر کو پیش آنے والے ان واقعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آئزن کوٹ نے آبادکاروں کے تشدد کو ناقابلِ قبول قرار دیا اور اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد فلسطینی دیہات میں آبادکاروں نے گاڑیوں اور املاک کو آگ لگائی، جبکہ بعض مقامات پر دیواروں پر اشتعال انگیز اور نسل پرستانہ نعرے بھی تحریر کیے گئے۔ ان حملوں میں متعدد گاڑیوں اور املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
آئزن کوٹ نے مغربی کنارے میں آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی آبادی کے خلاف اس طرح کے حملے کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی آبادی کے خلاف اسرائیلی آبادکاروں کے حملے اب اسرائیل کے اندر بھی سیاسی بحث اور شدید تنقید کا موضوع بن رہے ہیں۔ ان واقعات کی تحقیقات کے لیے اسرائیلی پولیس کی کارروائی بھی رپورٹ کی گئی ہے۔





