مواد پر جائیں
Tamir
قومی

ٹیپوسلطان کی یاد میں بلڈ ڈونیشن کیمپ ، دنیا میں کہیں بھی خون تیار نہیں ہوتا، اس لیے خون کا عطیہ دینا ضروری ہے: گروپ لیڈر خورشید عالم

1 منٹ کی پڑھائی

بیڑ (نمائندہ): 20 نومبر کو ہندوستان کے پہلے میزائل مین اور مجاہدِ آزادی حضرت ٹیپو سلطانؒ کا یومِ پیدائش منایا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے آج بیڑ شہر کے بالے پیر علاقے میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شردچندر پوار گروپ) کے اقلیتی شعبے کے شہر صدر شیخ وسیم بھائی گروپ کی جانب سے ایک عظیم الشان خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 134 افراد نے خون کا عطیہ دیا۔

اس کیمپ میں رکن اسمبلی سندیپ بھیا شیرساگر، سابق رکن اسمبلی سلیم بھائی، بی جے پی اقلیتی شعبہ کے ضلعی صدر شیخ ارشاد بھائی، پولیس انسپکٹر بھلاڑ صاحب سمیت متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی اور وسیم بھائی کو مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر بیڑ میونسپل کونسل کے گروپ لیڈر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شردچندر پوار گروپ) کے بیڑ شہر صدر خورشید عالم نے خود بھی خون کا عطیہ دیا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا نے بے حد ترقی کر لی ہے، لیکن آج تک کہیں بھی خون تیار نہیں کیا جا سکا۔ انسان کو انسان ہی خون فراہم کرتا ہے، اسی لیے ہر شخص بالخصوص نوجوانوں کو خون کا عطیہ دینا چاہیے۔

انہوں نے عوام سے خون عطیہ کرنے کی پُرخلوص اپیل کرتے ہوئے وسیم بھائی کو اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد بھی پیش کی۔

پروگرام کے منتظم اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے اقلیتی شعبے کے بیڑ شہر صدر وسیم بھائی نے تمام معزز مہمانوں، خون عطیہ کرنے والوں اور کیمپ کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

قومی کی مزید خبریں

سب دیکھیں