احمدنگر میں مولانا ابوالکلام آزاد کو خراجِ عقیدت، تعلیم کے فروغ میں ان کی خدمات کو خراجِ تحسین


خلدآباد:( نامہ نگار) اردو ایجوکیشن سوسائٹی اورنگ آباد کے زیرِ انتظام چشتیہ کالج آف آرٹس، سائنس اینڈ کامرس، خلدآباد کے پرنسپل پروفیسر سید آصف ذکریا اور ڈاکٹر صدیقی افروزہ خاتون کو 11 نومبر، یومِ تعلیم کے موقع پر غالب اکیڈمی، نئی دہلی میں قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ، انڈیا کی جانب سے قومی اردو ٹیچر ایوارڈ (گولڈ میڈل) سے نوازا گیا۔
اس اعزاز کے حصول پر اردو ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب شیخ محمد ایوب، نائب صدر جناب شیخ محمد شاکر، جنرل سیکریٹری جناب شیخ عبدالوحید، ڈاکٹر عبدالمقیت، کالج کے تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے اور دوست احباب نے دونوں معززین کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس اعزاز کو کالج اور ادارے کے لیے باعثِ افتخار قرار دیا۔ سپوت بیڑ اور ہر دلعزیز شخصیت آصف ذکریا مدنی کو ملے اس اعزاز پر ادارہ تعمیر انہیں اور چشتیہ کالج کو مبارکباد پیش کرتا ہے.