مواد پر جائیں
Tamir
سیاست

شرڈی ہوائی اڈے پر فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کے لیے تاج گروپ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط

3 منٹ کی پڑھائی

ممبئی (ضمیر قاضی کی رپورٹ ):

شرڈی ہوائی اڈے کے اطراف سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کیا جائے گا۔ اس اہم منصوبے کے لیے مہاراشٹر ایئرپورٹ ڈیولپمنٹ کمپنی اور دی انڈین ہوٹلز کمپنی لمیٹڈ (تاج گروپ) کے درمیان منگل کے روز وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کی موجودگی میں ریاستی سیکریٹریٹ میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔

وزیر اعلیٰ فڈنویس نے اس موقع پر اعتماد ظاہر کیا کہ اس منصوبے سے شرڈی ہوائی اڈے پر آنے والے مسافروں کے ساتھ ملک اور بیرونِ ملک سے آنے والے سائی بھکتوں کو بھی معیاری رہائش اور مہمان نوازی کی سہولتیں فراہم ہوں گی۔

اس موقع پر ریاستی وزیر برائے جنگلات گنیش نائک اور وزیر مملکت ایڈوکیٹ آشیش جیسوال بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہا کہ شرڈی ملک کے اہم مذہبی سیاحتی مقامات میں شامل ہے۔ شری سائی بابا کے درشن کے لیے ملک اور بیرونِ ملک سے بڑی تعداد میں عقیدت مند یہاں آتے ہیں۔ شرڈی ہوائی اڈے کے باعث اس علاقے کی فضائی رابطہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ ہوائی اڈے کے اطراف عالمی معیار کی سہولتیں تیار کی جائیں گی اور فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر سے شرڈی کی سیاحت کو ایک نئی سمت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ تاج گروپ جیسے معروف ہوٹلنگ ادارے کی شمولیت سے شرڈی ہوائی اڈے اور اس کے اطراف کے علاقے کی ترقی کو رفتار ملے گی۔ ان منصوبوں کے ذریعے سیاحت میں اضافے کے ساتھ مقامی معیشت کو استحکام ملے گا اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ شرڈی ہوائی اڈے کی ترقی سے مذہبی سیاحت اور علاقے کی معاشی ترقی کو نمایاں فروغ حاصل ہوگا۔ اسی لیے انہوں نے متعلقہ حکام کو شرڈی ہوائی اڈے کے ترقیاتی کاموں میں بھی تیزی لانے کی ہدایت دی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری لوکیش چندرا، ایڈیشنل چیف سکریٹری سنجے سیٹھی، مہاراشٹر ایئرپورٹ ڈیولپمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر دیپک کپور اور دی انڈین ہوٹلز کمپنی لمیٹڈ (تاج گروپ) کے نمائندے بھی موجود تھے۔ممبئی (خصوصی سینئر نمائندہ): شرڈی ہوائی اڈے کے اطراف سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کیا جائے گا۔ اس اہم منصوبے کے لیے مہاراشٹر ایئرپورٹ ڈیولپمنٹ کمپنی اور دی انڈین ہوٹلز کمپنی لمیٹڈ (تاج گروپ) کے درمیان منگل کے روز وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کی موجودگی میں ریاستی سیکریٹریٹ میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔

وزیر اعلیٰ فڈنویس نے اس موقع پر اعتماد ظاہر کیا کہ اس منصوبے سے شرڈی ہوائی اڈے پر آنے والے مسافروں کے ساتھ ملک اور بیرونِ ملک سے آنے والے سائی بھکتوں کو بھی معیاری رہائش اور مہمان نوازی کی سہولتیں فراہم ہوں گی۔

اس موقع پر ریاستی وزیر برائے جنگلات گنیش نائک اور وزیر مملکت ایڈوکیٹ آشیش جیسوال بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہا کہ شرڈی ملک کے اہم مذہبی سیاحتی مقامات میں شامل ہے۔ شری سائی بابا کے درشن کے لیے ملک اور بیرونِ ملک سے بڑی تعداد میں عقیدت مند یہاں آتے ہیں۔ شرڈی ہوائی اڈے کے باعث اس علاقے کی فضائی رابطہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ ہوائی اڈے کے اطراف عالمی معیار کی سہولتیں تیار کی جائیں گی اور فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر سے شرڈی کی سیاحت کو ایک نئی سمت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ تاج گروپ جیسے معروف ہوٹلنگ ادارے کی شمولیت سے شرڈی ہوائی اڈے اور اس کے اطراف کے علاقے کی ترقی کو رفتار ملے گی۔ ان منصوبوں کے ذریعے سیاحت میں اضافے کے ساتھ مقامی معیشت کو استحکام ملے گا اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ شرڈی ہوائی اڈے کی ترقی سے مذہبی سیاحت اور علاقے کی معاشی ترقی کو نمایاں فروغ حاصل ہوگا۔ اسی لیے انہوں نے متعلقہ حکام کو شرڈی ہوائی اڈے کے ترقیاتی کاموں میں بھی تیزی لانے کی ہدایت دی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری لوکیش چندرا، ایڈیشنل چیف سکریٹری سنجے سیٹھی، مہاراشٹر ایئرپورٹ ڈیولپمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر دیپک کپور اور دی انڈین ہوٹلز کمپنی لمیٹڈ (تاج گروپ) کے نمائندے بھی موجود تھے۔