کینسر کے خلاف جنگ میں اب مصنوعی ذہانت کا ساتھ، ابتدائی تشخیص ہوگی سستی اور آسان


کوکن میلہ سیزن 3: روایتی کھانوں، خوشگوار موسم اور قدرتی ماحول نے تقریب کو یادگار بنا دیا
دنیا بھر میں یوٹیوب لائیو نشریات، تقریباً 30 ہزار افراد نے دیکھا
ریاض: کوکن میلہ سیزن 3 میں شرکت کرنے والے مہمانوں اور زائرین نے جہاں ثقافتی پروگراموں اور قوالی کی محفل سے لطف اندوز ہوئے، وہیں روایتی کوکنی کھانوں کا بھی بھرپور مزہ لیا۔ جواٹھا پارک کا خوبصورت قدرتی ماحول، خوشگوار موسم اور سرسبز و شاداب فضا نے میلے کی رونق کو مزید دوبالا کردیا۔
بچوں، نوجوانوں، خواتین اور بزرگوں سمیت تمام شرکاء نے پارک کے حسین ماحول میں اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارے۔ اس طرح یہ تقریب شرکاء کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوئی۔
اس کامیاب پروگرام کے انعقاد میں کوکن کمیٹی الاحساء کے اراکین کی محنت، لگن اور بہترین انتظامات قابلِ ستائش رہے۔ کمیٹی کے اراکین نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کیں اور مہمانوں کی سہولت کا خصوصی خیال رکھا۔
کوکن میلہ سیزن 3 کی یوٹیوب پر براہِ راست نشریات کا خصوصی انتظام ریاض و للے نے اپنے یوٹیوب چینل KOKAN CRIC MEDIA کے ذریعے کیا۔ اس لائیو نشریات کو دنیا کے مختلف ممالک سے تقریباً 30 ہزار افراد نے دیکھا، جس کے ذریعے کوکن میلے کی خوشیاں بین الاقوامی سطح پر بھی پہنچیں۔
یہ کامیاب لائیو نشریات کوکن کمیونٹی کو دنیا بھر میں ایک دوسرے سے جوڑنے اور اپنی ثقافت و روایات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کی ایک بہترین کوشش ثابت ہوئی۔







